28 جنوری ، 2012
اسلام آباد … چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 20ویں ترمیم اور نیٹو حملے سے متعلق حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ذاتی مفاد اور اقتدار سے چمٹے رہنے کے سوا کسی منشور سے واقف نہیں ہیں ، 20 ویں ترمیم اور نیٹو حملے سے متعلق حکومت سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے دھوکے اور منافقت کی انتہا کردی ہے، حکومت ذاتی مفاد کے لئے اسمبلی اجلاس راتوں رات بلالیتی ہے جبکہ ملکی مفاد کے تقاضے ہوں توحکومت گونگی اور بہری بن جاتی ہے۔