31 مئی ، 2012
واشنگٹن…امریکا نے چین سے درآمد ہونے والے ونڈ ٹاورز پر درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی ۔ امریکی محکمہ کامرس کے مطابق چین کے ونڈ ٹاورز برآمدات کو غیر منصافانہ رعایتیں حاصل ہیں، اس لیے امریکا نے یوٹیلٹی اسکیل ونڈ ٹاورز پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مقدار 13.74 فیصد سے 26فیصد کے درمیان ہوگی۔ رواں سال جنوری میں امریکی ونڈ ٹاور ٹریڈ کو لیشن نے ویتنام اور چین میں بنائے جانے والے فنڈ ٹاورز کے بارے شکایات درج کرائی تھیں تاہم امریکی محکمہ کامرس نے کہا ہے کہ نئی درآمدی ڈیوٹی صرف یوٹیلٹی اسکیل اسٹیل ٹاورز پر ہوگی نہ کہ انجنوں اور موٹرز بلیڈ پر۔ یوٹیلٹی اسکیل ونڈ ٹاورز 100کلو واٹس سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ گذشتہ سال امریکا نے چین سے 222ملین ڈالر کے فنڈز ٹاور درآمد کئے تھے ۔