Geo News
Geo News

پاکستان
18 جنوری ، 2016

وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

کراچی.......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت پولیس اور رینجرز کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں :