Geo News
Geo News

کھیل
19 جنوری ، 2016

سلمان بٹ کی شانداراننگز،واپڈا نے حبیب بینک 7وکٹ سے ہراد یا

سلمان بٹ کی شانداراننگز،واپڈا نے حبیب بینک 7وکٹ سے ہراد یا

کراچی ......سلمان بٹ کی شاندار اننگز کی بدولت واپڈا نے حبیب بنک کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، اوپنر نے 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں حبیب بنک کی ٹیم 169کے اسکور پر آوٹ ہوگئی، نعمان انور 47رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہے ، خالد عثمان نے 4، محمد آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

سلمان بٹ کی ایک اور ذمہ دارنہ اننگز کی بدولت واپڈا نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، سلمان بٹ نے 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں 8چوکے بھی شامل تھے۔

سلمان بٹ 5 میچز میں ایک سنچری کی بدولت 336رنز بناچکے ہیں، نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس پر فاٹا نے کراچی وائٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا، نیشنل اسٹیڈیم پر راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 33رنز سے شکست دے دی۔

مزید خبریں :