31 مئی ، 2012
لندن …انگلینڈ کے آل راؤنڈر کیون پیٹر سن نے ون ڈے انٹرنشینل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 31 سالہ کیون پیٹرسن نے2004 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں اپنے کرکٹ کیریئرکا آغاز کیا۔ انہوں نے 127 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ پیٹرسن نے 42 کی اوسط سے 4184 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی میں پیٹرسن کی اوسط38 رنز ہے۔