19 جنوری ، 2016
ایڈن برگ........ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جہاں کڑاکے کی سردی اور برف باری کے باعث موسم نے لوگوں کی زندگی مفلوج کررکھی ہے، وہیں خدا کی قدرت سے تخلیق ہونیوالے برفیلے حسین نظارے سیاحوں کے دل لوٹ رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک نظارہ آج کل اسکاٹ لینڈمیں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں کے دریائےUllapool پر برفیلے موسم نے قدرت کا حسین نظارہ تخلیق کرڈالا۔
برفانی موسم کے باعث جہاں دریا جم گیا وہیں اسکی تہہ پر جمی برف خود بخود پین کیکس کی شکل میںآئس پلیٹ کی شکل میں تقسیم ہوتی جارہی ہے۔ دریا کی سطح پر موجود سینکڑوں کی تعداد میں برفیلے پین کیکس آجکل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔