پاکستان
31 مئی ، 2012

لوڈ شیڈنگ پر عمل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو فیسکو کو عہدے سے ہٹادیا گیا

لوڈ شیڈنگ پر عمل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو فیسکو کو عہدے سے ہٹادیا گیا

فیصل آباد … وزارت پانی وبجلی حکام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو فیسکو کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد شہر اور دیگر علاقوں میں بجلی کی صورتحال بدتر ہوگئی، شیڈول دینے کے باوجود عمل نہیں کیا جارہا تھا جس پر وزارت پانی وبجلی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چیف ایگزیکٹو فیصل آباد طارق چٹھہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ان کی جگہ کوئٹہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے جنرل منیجر ٹیکنیکل افتخار احمد کو چیف ایگزیکٹو فیصل آباد تعینات کر دیاہے۔ وزارت پانی و بجلی نے دیگر کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ شیڈول پر ہر صورت عمل کیا جائے۔

مزید خبریں :