20 جنوری ، 2016
ریاض........ سعودی عرب نے ایران سے کشیدگی میں اضافے پر ایٹم بنانے کی دھمکی دے دی۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جوہری بم بنانے کے امکان کو رد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس سوال پر کہ اگر ایران نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے باوجود بم بنا لیا تو کیا سعودی عرب جوہری بم حاصل کرے گا تو عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک وہ سب کچھ کرے گا جو ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کرنا پڑے گا،جوہری معاہدے کے تحت ایران پر مغربی پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے۔
لیکن اگر غیر منجمد اثاثوں کوایرانی شہریوں کے معیار زندگی بلند کرنے کےبجائے مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو گا تو اس کا منفی رد عمل سامنے آئے گا۔