Geo News
Geo News

کھیل
21 جنوری ، 2016

ہاکی:نیوی نےپاکستان کسٹمز کو آٹھ گول سے شکست دیدی

ہاکی:نیوی نےپاکستان کسٹمز کو آٹھ گول سے شکست دیدی

کراچی.......چیف آف نیول اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی نےپاکستان کسٹمز کو آٹھ گول سے شکست دے دی۔

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کی پر وقار افتتاحی تقریب ہاکی کلب کراچی میں ہوئی جس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کیلئے دعا ئے مغفرت اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور اس مشکل وقت سے نکلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔

وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں پاک بحریہ اپنا کردار ادا کرے گی۔چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور کسٹمزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، نیوی کی ٹیم ابتداء سے ہی کھیل پر چھائی رہی جس نے آٹھ صفر سے کامیابی حاصل کی، چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :