دلچسپ و عجیب
22 جنوری ، 2016

نیند سے جگانے والی دلچسپ’ ممیکر‘ الارم ایپ

نیند سے جگانے والی دلچسپ’ ممیکر‘ الارم ایپ

لندن .....بیشترافراد نیند اور سستی کے باعث الارم بند کر کے دوبارہ سوجاتے ہیں جس کے باعث اگر کہیں پہنچنا ہوتو لیٹ ہوجاتے ہیں۔

لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے اسمارٹ فونز کیلئے ایسی الارم ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے استعمال سے اب آپ ہر گز لیٹ نہیں ہو سکتے ۔

ممیکر الارم نامی یہ منفردایپ اب آپ کو اٹھا کر ہی دم لے گی، جب تک یہ آپ کو پوری طرح سے جگا نا دے یہ کلارک بند نہیں ہوتی۔

اس ایپ کے ذریعے چند سیکنڈ پر محیط دو سے تین گیمزمیں سے ایک کھیلنا ضروری ہوتا ہے تاکہ یہ الارم کلارک دوبارہ نہ بجے اگر آپ صحیح طرح یہ گیم نہ کھیل پائے تو دس منٹ بعد یہ دوبارہ بجنا شروع ہوجاتی ہے۔

ان گیمز میں کسی رنگ کو پہنچاننا،ٹنگ ٹوئسٹر اورجس طرح یہ الارم کلارک بتائے اس طرح سیلفی لیناشامل ہے۔

مزید خبریں :