22 جنوری ، 2016
لاہور....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل سے استفادہ کر کے معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے،محکمہ معدنیات کو جدید خطوط پر پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں جرمنی،برطانیہ اور چین کے ماہرین نے شرکت کی جس میں چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات کو معدنی وسائل سے استفادہ کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق فعال اور موثر کردار ادا کرنا ہے،محکمے کی استعدادکار کو بڑھایا جائے گا ، انہوں نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے پر زور دیا ،جرمن ماہرڈاکٹر جرگن ہرتیش نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔