22 جنوری ، 2016
نئی دلی........بھارت میں توہم پرستی کی ایک اور مثال سامنے آگئی، بھارت کے ایک گاؤں میں 7سالہ بچے مکیش کیرائی کی شادی ایک کتیا سے کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس بچے کے منہ میں اوپری حصے پر ایک دانت نکل آیا تھا جسے روایتی قبائلی عقائد کے مطابق بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس بچے کے گھر والوں کو کُنڈلی کے ذریعے پتہ چلا تھا کہ مکیش کی پہلی بیوی جلد مر جائے گی، اسی لئے بد قسمتی سے بچنے کی خاطر مکیش کی شادی ایک کُتیا سے کردی گئی تاکہ یہ اس کی پہلی بیوی کہلائے۔
اس موقع پر اس پالتو کتیا کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور پورے گاؤں میں اس شادی کا جشن منایا گیا۔