23 جنوری ، 2016
کراچی ......ایم کیوایم نے لوکل گورنمنٹ بل کی ترمیم کو چیلنج کردیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو لیگل نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو لیگل نوٹسز بھجوادیے گئے ہیں،جس میں ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات کے لیے شو آف ہینڈز کا طریقہ غیر آئینی ہے، آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری سے انتخابات کرائے جائیں۔
چند روز قبل سندھ اسمبلی نے بلدیات کی مخصوص نشستوں پر شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کا قانون منظور کیا تھا،جس پر ایم کیو ایم نے احتجاج کیا تھا۔