23 جنوری ، 2016
کراچی ......کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کی میڈیسن مارکیٹ میں دکان میں آگ لگ گئی،فائربریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بولٹن مارکیٹ کی میڈیسن مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،فائر فائٹرز نے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آتشزدگی سے مالی نقصان بھی ہوا۔