23 جنوری ، 2016
نیویارک........شہرت ایک ایسی چیز ہے جسے پانے کیلئے کچھ لوگ سر توڑ کوششوں کے باجود بھی محروم رہتے ہیں اور بعض دفعہ کم عمری میں ہی یہ لوگوں کا ہاتھ تھام لیتی ہے۔
اب ذرا اس ننھی بچی کو ہی دیکھ لیں جو ابھی صرف 2سال کی ہے لیکن آئس اسکیٹنگ ایسے ماہرانہ انداز سے کرتی ہے کہ بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دے۔
اگرچہ یہ وہ عمر ہوتی ہے جب بچے صحیح طرح سے چلنا اور دوڑنا بھی نہیں سیکھ پاتے لیکن اس بچی کی آئس اسکیٹنگ کی ماہرانہ صلاحیتوں نے سب کو حیران کردیا ہے۔