23 جنوری ، 2016
ٹوکیو.........جاپان کے شہر ٹوکیو میں4روزہ دلچسپ انٹرنیشنل جیولری فیئر کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا کی مہنگی ترین جیولری اور ہیرے جواہرات سے بنی اشیاء نمائش کے لئے پیش کردی گئیں ہیں۔
اس ایونٹ میں دنیا کا سب سے مہنگا گیٹار بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جواس فیئر میں سب سے زیادہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گیٹار آرون شم نے ڈیزائن کیا تھا جس میں 400قیراط ہیرے جڑے گئے ہیں۔اس گیٹار کو گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا جس کی مالیت 2ملین ڈالر ہے۔