21 دسمبر ، 2011
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلادیش کا اختتام فاتحانہ انداز سے کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں7وکٹوں شکست دے کردو میچوں پر مشتمل سیریز 2-0 جیت لی۔ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 103 رنز کا ہدف ملا جو اس نے3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔محمد حفیظ 47اور اظہر علی34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکور 470کے جواب میں 114رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، کھانے وقفے تک پاکستان کے کسی بھی بالر کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی جس کے باعث بنگلا دیش کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 200 رنز بنالیے ، ایک موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بنگال ٹائیگرز یہ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بالرزنے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلا دیش کی آخری پانچ وکٹیں صرف 34 رنز کے عوض حاصل کرلیں۔عبدالرحمان نے4،جبکہ عمرگل، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے دو ،و وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 103رنز کا ہدف ملا ہے جو اس نے 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آخری اسکور یہ رہا۔ بنگلا دیش 338 اور 234 ، پاکستان470 اور107رنز 3 کھلاڑی آؤٹ۔