01 جون ، 2012
تل ابیب ... امریکی سنگر اور پاپ دیوا میڈونا نے اپنے نئے ورلڈ ٹورکا آغاز کر دیامیڈونا نے ٹور کی شروعات اسرائیل سے کیں جہاں اْ ن کی آواز کا جادو ہی سر چڑھ کر نہیں بولا بلکہ ان کی ڈانس پرفارمنس نے بھی لوگوں کے دلوں کو گرما دیا۔ میڈونا نے شو کے دوران اپنے نئے اور پرانے گانے سنا کرشرکا کو خوب محظوظ کیا، میڈونا یورپ، مشرقی وسطیٰ کے بیس شہروں میں شوز کریں گی۔ جس کے بعد وہ شمالی و جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں بھی اپنے گلوکاری کے جوہر دکھائیں گی۔