Geo News
Geo News

پاکستان
25 جنوری ، 2016

نیشنل ایکشن پلان؛ بلوچستان میں 1935 کارروائیاں ، 9176 گرفتار

نیشنل ایکشن پلان؛ بلوچستان میں 1935 کارروائیاں ، 9176 گرفتار

کوئٹہ.....نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکڑوں آپریشن کیے گئے جس میں متعدد دہشتگرد مارے گئے اور ہزاروں مشتبہ افراد کوحرا ست میں لیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف اب تک 1935 کارروائیاں کی گئیں جن میں 9176 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

کو ئٹہ، پشین،ژوب،خضدار،آواران،تربت،پنجگور،قلات، ہرنائی،زیارت اورلورالائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے چار سوتیس دہشت گردوں کی گرفتارکیا اور نو ہزار سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے ۔

مذہبی منافرت اور لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر درجنوں مساجد اور مدارس کیخلا ف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

مزید خبریں :