Geo News
Geo News

پاکستان
25 جنوری ، 2016

لاہور ، میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے

لاہور ، میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے

لاہور.....سابق ضلع ناظم لاہور اور پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود کے والد انتقال کر گئے ۔

عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کچھ عرصے سے علیل تھے ، ان کی عمر نواسی برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر سوا چار بجے جامع مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

میاں ظہور الحق کے انتقال پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین،پرویز الٰہی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔

مزید خبریں :