26 جنوری ، 2016
بیجنگ ......چین میں جاری شدید برف باری نے جہاں ایک طرف نظامنِ زندگی بری طرح متاثر کر دیا ہے وہیں انسانوں کیساتھ ساتھ جانور بھی نہایت مشکل سے دوچار ہیں۔
چین کے ایک چڑیاگھر میں موجود جانوروں کی سرد موسم میں حفاظت کیلئے انتظامیہ انتہائی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔
جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم کمبل فراہم کئے گئے ہیں اور صرف نہیں ان کے لئے ہیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
بگلے بھی سردی سے کانپتے دکھائی دے رہے ہیں جنہیں ہیٹر میں رکھ کر ان کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ، دوسری جانب سانپ اور مگر مچھ بھی سردی سے جم رہے ہیں جنہیں کمبل اوڑھا کر گرم رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے لیکن پانڈے میاں تو برف کے مزے لے رہے ہیں اور اٹکھیلیوں میں مصروف ہیں۔
چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کی خوراک کا بھی خاص خیال رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا باقاعدہ طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔