دلچسپ و عجیب
26 جنوری ، 2016

برازیل میں سالانہ کارنیول کی تیاریاں

برازیل میں سالانہ کارنیول کی تیاریاں

ریوڈی جنیرو......برازیل میں ان دنوں سالانہ چھٹیاں جاری ہیں، انہی چھٹیوں میں برازیل کے شہری ریو ڈی جنیرو میں سالانہ میلے کا مزہ بھی لیں گے۔

برازیل میں 2016ء کے میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جہاں مختلف ایونٹس میں حصہ لینے والے فنکاروں اور دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ میلے کے لئے رنگا رنگ ملبوسات، دیوہیکل مجسمے، زیورات اور آتشبازی کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔

ریو ڈی جنیریو میں5 فروری سے10فروری تک ہونے والے عالمی میلے میں سرکس میں کرتب دکھانے والے فنکاروں کی پریکٹس بھی جاری ہے۔

برازیل کے حکام نے کارنیوال کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق میلے میں لاکھوں افرادکی آمد متوقع ہے۔

حکام کے مطابق میلے کے دوران کیمروں کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں میں جام ہونیوالی ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے شرکا کیلئے پانی اور کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ دیگر انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :