Geo News
Geo News

پاکستان
26 جنوری ، 2016

این اے 122 میں دھاندلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

این اے 122 میں دھاندلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور .......لاہور کے حلقے این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق علیم خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ، تحریک انصاف کے علیم خان نے ضمنی انتخاب کے موقع پر اس حلقے سے ووٹوں کی منتقلی کاالزام عائد کیا تھا ۔

علیم خان نے درخواست دائر کی تھی کہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ان کے ووٹرز کے ووٹ یہاں سے منتقل کردیئے گئے ، تاہم عدالت نے یہ درخوراست رد کردی ۔

این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے علیم خان کوشکست دی تھی ، ضمنی انتخاب میں 75 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور علیم خان کو چار ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی ۔

اس حلقے پر ضمنی انتخاب بھی یوں ہوا تھاکہ دو ہزار تیرہ کے ام انتخابات میں جب سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کےعمران خان کو شکست دی تو عمران خان نے اس پر الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کرلیا ،اور اس حلقے کے ووٹرز کی انگوٹھوں کے نشانات سے تصدیق کی درخواست کرڈالی ، متعدد درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ایک سوبائیس کا نتیجہ کالعدم قرار دے کردوبارہ انتخابات کاحکم دیا ۔

سردار ایاز صادق نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ برقرار رکھا ، جس کےبعد یہاں ضمنی انتخاب ہوا تاہم ن لیگ کے ایاز صادق ہی اپنی سیٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ۔

مزید خبریں :