26 جنوری ، 2016
نیویارک....... لوگ بیماریوں سے پناہ مانگتے ہیں لیکن ایک ایسا امریکی شخص بھی ہے جس کیلئے بیماری کسی نعمت سے کم نہیں ثابت ہوئی ۔
جی ہاں جیمی کیٹن نامی اس شخص میں پیدا ہونیوالی پر اسرار بیماری نے اس میں مقناطیسی قوت پیدا کردی جس کی وجہ سے ہر چیز اس کے سر کے ساتھ جھٹ سے چپک جاتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اس حیرت انگیز قوت کے پیچھے یہ راز ہے کہ جیمی کے جسم کا درجہ حرارت 100 ڈگری رہتا ہے جومسام کو مقناطیس کی طرح کام کرنے پر تیار کرتا ہے۔جیمی کو اپنی اس حیرت انگیز بیماری کا اس وقت پتہ چلاتھا جب وہ 23 سال قبل اپنے بالوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔اور پھر ایک دن اچانک کین سر سے ٹکرانے پر گِرنے کے بجائے اس کے سر سے چپک گیاتو اسے اندازہ ہواکہس کے اندر کچھ الگ طاقتیں موجود ہیں۔
جیمی کین، پانی کی بوتلیں اور موبائل فون سمیت ہر چیز اپنے سر کے ساتھ چپکا سکتا ہے جبکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ مقناطیس کی وجہ سے ہے لیکن جب انہوں نے پلاسٹک اور المونیم گلاس کو بھی سر کے ساتھ چپکا دیا تو لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔