Geo News
Geo News

صحت و سائنس
27 جنوری ، 2016

صوابی: 70ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائے گئے

صوابی: 70ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائے گئے

صوابی…ضلع صوابی میں جاری 3روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوسرے روز 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع صوابی میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کا آج آخری دن ہے۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 2لاکھ سے زیادہ بچوںکو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

مہم کے دوسرے روز70ہزار سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 4ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :