Geo News
Geo News

کھیل
28 جنوری ، 2016

دوسرا ون ڈے:نیپئر میں بارش ،ٹاس مزید1 گھنٹے تاخیر کا شکار

دوسرا ون ڈے:نیپئر میں بارش ،ٹاس مزید1 گھنٹے تاخیر کا شکار

نیپئر......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے پہلے نیپئر میں تیز بارش ہوگئی،آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی باعث ٹاس مزید ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونے والے دوسرے میچ سے قبل گرائونڈ میں تیز بارش ہوئی ،جس کی وجہ سےامپائر نے 2گھنٹے بعد یعنیٰ ساڑھے 7بجے گرائونڈ کا معائنہ کیا ،آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ساڑھے 8بجے پچ کے معائنے کا فیصلہ کیا ،جس کے بعد میچ کے ٹاس کا فیصلہ کیا جائےگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :