28 جنوری ، 2016
نئی دلی.......بھارت میں نادیہ ہائی اسکول نامی درسگاہ میں والدین اور بیٹا ہم جماعت بن گئے،گیارہویں جماعت میں بپلاب مونڈل اپنے 41 سالہ والد بالارام مونڈل کے ساتھ بیٹھتا ہے جبکہ اس کی والدہ کلیانی مونڈل لڑکیوں کے مخصوص حصے میں بیٹھتی ہیں۔
تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں یہ خاندان صاف ستھرے یونیفارم میں ملبوس ہو کر اپنی سائیکلوں پرا سکول جاتے ہیں اور کلاس میں پوچھے گئے ہر سوالوں کا فوری جواب دیتے ہیں۔
بالارام کے مطابق وہ اپنے والد کے انتقال کے بعد پڑھائی مکمل نہیں کر پایا تھا جبکہ کلیانی کم عمر ی میں شادی کی وجہ سے مکمل تعلیم حاصل نہیں کر سکی تھی، اسی لئے انہوں نے کالج میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا۔