01 جون ، 2012
اسلام آباد…وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے، جس کے دوران ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھ پائی بھی ہوئی۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے جیسے ہی بجٹ تقریر شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی شروع کردی جس سے ایوان میں کان پڑی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی۔اپوزیشن نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑکر پھینک دی، اس دوران اسپیکر مسلسل ارکان اسمبلی کو خاموش کرانے کی کوشش کرتی رہیں تاہم کسی نے ان کی ایک نہ سنی، اس دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی جسے پی پی کے ارکان اسمبلی نے ناکام بنا دیا ، اس دوران ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی کی صورتحال بھی دیکھنے میں آئی اور ارکان اسمبلی گتھم گتھا ہوئے گئے۔