Geo News
Geo News

پاکستان
29 جنوری ، 2016

مری میں وقفے وقفے سے برف باری، موسم مزید سرد

مری میں وقفے وقفے سے برف باری، موسم مزید سرد

مری...... مری میں وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا، برف باری دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کےلیے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا۔

ملک بھرسے بڑی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے کے لیے مر ی پہنچے ہوئے ہیں۔ کچھ سیاح ایک دوسرے پر برف کےگولے پھینک کر مزہ دوبالا کر رہے ہیں تو کچھ خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ سردی اور برف باری کو بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :