01 جون ، 2012
جنیوا…این جی ٹی…سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایک نئی ا سپائنل(Spinal ) تھراپی متعارف کر وائی ہے جس کے ذریعے مستقبل میں ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں مبتلا افراد صرف دوہفتے میں دوبارہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ماہرین کے مطابق اس اسپائنل تھراپی کاکامیاب تجربہ ایسے چوہوں پر بھی کیا گیا جو ٹوٹی ریڑھ کی ہڈی کے باعث چلنے کے قابل نہیں تھے۔ حیرت انگیز طور پر اس طریقہ علاج کے بعد یہ چوہے ناصرف چودہ دنوں میں چلنے لگے بلکہ سیڑھیاں اور ٹریڈ مل پر چلنا بھی ان کیلئے ممکن ہو گیا ہے۔