02 فروری ، 2016
تائی پے ......تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایشیا کے سب سے بڑا گیمنگ ایونٹ تائی پے گیم شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تائی پے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ گیم شو میں کم وبیش100 مقامی اور بین الاقوامی گیم ساز کمپنیوں نے شرکت کی۔
ایک ہزار سے زائد گیمنگ بوتھس پر مختلف فرمز کے تیار کردہ ڈیجیٹل،کنسول اور باکس سمیت دیگر اسٹائلزکے وڈیو گیمز نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔
رواں سال جہاں24ممالک سے 600غیر ملکی خریداروں نے یہاں کا رُخ کیا وہیں سرمایہ کاروں سمیت لاکھوں گیمز کے دیوانے بھی اس گیم شو میں نظر آئے۔