کاروبار
03 فروری ، 2016

تیل قیمتوں کا فائدہ پاکستانی صارفین تک منتقل نہ ہوسکا

تیل قیمتوں کا فائدہ پاکستانی صارفین تک منتقل نہ ہوسکا

لاہور…دنیا بھر تیل کی کم قیمت کا فائدہ صارفین کو ملز ، لیکن پاکستان میں صارفین تک یہ فائدہ منتقل نہ ہو سکا ، تیل کی قیمت کم ہوئی بھی لیکن اس کا بھی تاجر برادری نے صارفین تک مہنگائی میں کمی نہ لا کر بتا دیا کہ مافیا کس قدر طاقت ور ہے۔

تیل کی قیمتیں گرتے گرتے 30 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہو گئیں، امید تھی کہ پاکستان میں یہ کمی صارفین تک ایمانداری سے منتقل ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا اس ماہ بھی صرف 5 روپے کمی ہوسکی ،ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات اور تجارتی خسارہ اس مد سے پورا کر رہی ہے نظام ٹھیک نہ ہوا تو مہنگائی کم نہیں ہو سکے گی ۔

حکومت نے اگرچہ نہ چاہتے ہوئے بھی مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی کی لیکن حیرانگی کی بات ہے کہ تاجر صنعت کاروں ٹرانسپورٹرز کی ملی بھگت سے مہنگائی کم نہ ہوئی عام آدمی پرانی قیمت پر اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہیں ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت بڑھنے پرراتوں رات مہنگائی کر دی جاتی ہے ،حکومت کا فرض ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دلانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے یہ موقع ضائع نہ ہونے دے ۔

مزید خبریں :