03 فروری ، 2016
حیدرآباد......وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ماضی میں پی آئی اے میں من پسند لوگوں کو نوکریاں دی گئی جو بدمعاشی کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے معاملے کو حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے، 24گھنٹے میں مسئلہ حل ہو جائے گا،2018ءمیں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے، بجلی وہاں دی جائے گی جہاں چوری نہ ہو۔