Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
03 فروری ، 2016

یوٹاہ میں نوجوانوں کا 400 فٹ بلندی پر ایڈونچر

یوٹاہ میں نوجوانوں کا 400 فٹ بلندی پر ایڈونچر

نیویارک......امریکی ریاست یوٹاہ میں ایڈونچر کے دلدادہ نوجوانوں نے 400 فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان دنیا کا سب سے بڑاجھولا باندھ کر بیس جمپنگ اور سلیک لائننگ کا خطرناک مظاہرہ کیا۔

خطروں کے کھلاڑی اپنا ایڈونچر کا شوق پوراکرنے کیلئے کسی بھی حد تک پہنچ جاتے ہیں یہاں تک کہ اپنی جان تک جوکھم میں ڈال دینے سے گریز نہیں کرتے۔

امریکی ریاست Utahکی بلند پہاڑیوں میں کچھ ایسے ہی جانبازوں نے انوکھے انداز میں بیس جمپنگ اور سلیک لائننگ کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔

ان نوجونوں نے پہاڑوں کے درمیان 400فٹ بلندی رسیوں کی مدد سے تیار کر دہ دنیا کا سب سے بڑاجھولا باندھا جس کے درمیان میں ایک دائرے کی شکل کا سوراخ چھوڑ دیا گیا۔

اب یہ جمپرز ایک کے بعد ایک جھولے کے درمیان میں موجود سوراخ سے زمین کی جانب چھلانگ لگاتے اورسلیک لائننگ کرتے ہوئے خطروں سے کھیلتے اور بیس جمپنگ کا شوق پورا کرتےہی۔

مزید خبریں :