04 فروری ، 2016
اسلام آباد...وزیر اعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ سے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔
وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی اور خوشخالی سے متعلق اقدامات پر ظفر اللہ خان جمالی کو خراج تحسین پیش کیا ۔