03 جون ، 2012
اسلام آباد… آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم آج شام یا رات کو کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، جنوبی و مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی جاری لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔