Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
09 فروری ، 2016

کترینہ کی فلم’فتور‘ کی کامیابی کیلئے درگاہ اجمیرشریف پر حاضری

کترینہ کی فلم’فتور‘ کی کامیابی کیلئے درگاہ اجمیرشریف پر حاضری

ممبئی .....بالی ووڈ کی باربی ڈول اور آدتیہ رائے کپور آج کل اپنی نئی فلم’فتور‘کی تشہیر میں خاصے مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں کترینہ کیف نے گزشتہ روز خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی، جہاں انہوں نے15سے 20منٹ گزارے اور اپنی فلم کی کامیابی کے لئے خوب دعائیں کیں اور چادر بھی چڑھائی۔

واضح رہے کہ فلم’’فتور‘‘ میں اداکارہ کترینہ کیف اورآدتیا رائے کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم 12 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :