03 جون ، 2012
لاہور …لاہورمیں تاریخی مینارپاکستان گراوٴنڈ میں لگائے گئے وزیراعلیٰ کیمپ آفس کیلئے پی ایچ اے کی بجلی استعمال کی جا رہی ہے،جس کیلئے کوئی کنکشن لیا گیا اور نہ ہی کوئی میٹریاسب میٹر نصب کیاگیاہے،پنجاب حکومت کے ترجمان کاموٴقف ہے کہ بجلی عارضی طورپرلی گئی ہے جس کا بل اداکیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مینار پاکستان کی گراوٴنڈ میں کیمپ آفس لگارکھاہے،جہاں وہ صبح اورشام کواجلاسوں کی صدارت کرتے اور پانی اور بجلی کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہیں، اس کیمپ آفس میں پی ایچ اے کی بجلی استعمال کی جا رہی ہے،جس کیلئے کوئی کنکشن ،میٹریاسب میٹر نصب نہیں کیاگیا،کیمپ آفس کے لئے 10واٹرکولراور30سے زائد پنکھوں کے علاوہ عارضی لائٹیں بھی لگائی گئی ہیں،اس حوالے سے پی ایچ اے حکام کاموٴقف ہے کہ کیمپ انتظامیہ بل آنے کے بعد ہمیں اپنے حصے کا بل دے گی۔جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہناہے کہ پی ایچ اے پنجاب حکومت کا ہی ادارہ ہے تاہم کیمپ آفس کا بل آیا تو ادا کردیا جائے گا ۔