03 جون ، 2012
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہر کے بعض علاقوں میں بجلی صبح ہوتے ہی غائب ہوجاتی ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔شہر کے بعض علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کے پانی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے دوسری جانب بی اے کے امتحانات دینے والے طلباء بھی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پریشان ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔