پاکستان
13 فروری ، 2016

کوٹلی اور ٹھٹھہ میں حادثات، 3 افراد جاں بحق، 30 زخمی

کوٹلی اور ٹھٹھہ میں حادثات، 3 افراد جاں بحق، 30 زخمی

کوٹلی… ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی کے قریب جیپ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور15 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ادھر سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کراچی سے زائرین کوپیر پٹھو لے جانے والی بس الٹ گئی ۔ جس میں ایک خاتون سمیت 16 افرادزخمی ہوگئے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،زخمی ہونے والے افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :