Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
13 فروری ، 2016

جسم جھنڈے کی مانند لہرانے پرعالمی ریکارڈ کینیڈین شخص کے نام

جسم جھنڈے کی مانند لہرانے پرعالمی ریکارڈ کینیڈین شخص کے نام

روم .....آڑھے ترچھے انداز میں جسم کاتوازن برقرار رکھناایک انتہائی مشکل فن ہے، لیکن چند ماہر ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیلنس آرٹ میں اپنی انفرادیت سے دیکھنے والوں کو ہکا بکا اور دنگ رہ جانے پر مجبور کردیتے ہیں۔

ہم آپ کی ملاقات کینیڈاسے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص سے کرواتے ہیں، جس نے اپنے جسم کو پول کیساتھ جھنڈے کی طرح ہوا میں معلق کیااور چِن اَپس کا مظاہرہ پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔

اٹلی میں ہونیوالے گینز ورلڈ ریکارڈکے ایک شو کے دوران اپنی صلاحیتوں کااظہار کرتے ہوئے’ڈومینیک لاکاسی‘ Dominic Lacasseنامی اس شخص نے انوکھے انداز نے پول سے لٹک کر مختصر ترین وقت میں 14بار چِن اَپس نامی ایکسر سائز کیا اور اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کر وا دیا۔

جس نے بعد ازاں اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ ملکر پول سے لٹک کر دیگر کئی حیرت انگیز کرتب بھی پیش کئے۔

مزید خبریں :