انٹرٹینمنٹ
15 فروری ، 2016

’ٹائٹینک‘ کے لئےکیٹ نے قائل کیا ‘لیونارڈو

’ٹائٹینک‘ کے لئےکیٹ نے قائل کیا ‘لیونارڈو

لاس اینجلس.....آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’ٹائٹینک‘ کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم میں کام کرنے کے لئے فلم کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے قائل کیا تھا۔

کیپریو کا کہنا تھا ’میری کامیابی کا سہرا کیٹ ونسلیٹ کے سر ہے۔ فلم کی تیاری کے وقت جب ہمیں فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا تو کیٹ نے مجھ سے کہا کہ ہم دوست ہیں اور مل کر تمام مناظر میں جان ڈال سکتے ہیں ۔پھر کیا تھا میں بھی ان کا ہم خیال ہوگیا۔ ‘

فلم میں جیک ڈوسن کا کردار ادا کرنے والے سپر ہیرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلم ایک تجربے کے طور پر کی تھی اور کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ فلم اس قدر ہٹ ، سپر ہٹ اور میگا ہٹ ہوگی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کامیابی نے ان کی زندگی کو یکسر بدل ڈالا۔ کیٹ کا کہا سچ ثابت ہوا اور ہمارا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

مزید خبریں :