04 جون ، 2012
سربیا…سربیا میں خودکش حملہ کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی سربیا کے علاقے ایڈوم میں واقع ریسٹوران پر معمور سیکیورٹی گارڈ نے ایک مشتبہ شخص کو مرکزی دروازے پر روکا جس پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکے کے باعث ریسٹوران کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت ریسٹوران میں 150 سے زائد افراد ومجود تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔