Geo News
Geo News

پاکستان
15 فروری ، 2016

’’جنگ رئیل ‘‘ایپ کے ذریعے اخبار کی خبرجیو نیوز پر دیکھیں

’’جنگ رئیل ‘‘ایپ کے ذریعے اخبار کی خبرجیو نیوز پر دیکھیں

کراچی......قارئین کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ اب جنگ اخبار پڑھنے کے علاوہ سن بھی سکیں گے اور موبائل اسکرین پر دیکھ بھی سکیں گے،عوام تک یہ جدید ترین سہولت پہنچانے کا سہرا بھی ہمیشہ کی طرح روزنامہ جنگ کے سر ہی ہے۔

اپنے قارئین اور ناظرین کو دنیا کی جدید تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور روشناس کرانا روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کی قدیم روایت ہے،جنگ نے اسی روایت کو آگے بڑھایا ہے اور اب قارئین اور جنگ کے قارئین ہیں صرف ایک کلک کی دور ی پراور یہ جادو حقیقت بنے گا اسمارٹ فون کے ذریعے ۔

جنگ اخبار کی ایپ ’’جنگ ریئل‘‘ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ جنگ اخبار میں چھپنے والی سرخی کو کلک کرکے اس کی مکمل خبر جیو نیوز کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

پہلے گوگل کے ذریعے اس ایپ کو ڈاون لوڈ کیجئے اور پھر آپ جنگ نیوز پیپر کی سرخی کی تصویر لیجئے اور گھر بیٹھے کسی بھی خبر کو پڑھنے کے ساتھ دیکھنے اور سننے کا بھی مزہ لیں۔

مزید خبریں :