پاکستان
04 جون ، 2012

کہوٹہ میں ایک اورحادثہ ،9افرادجاں بحق

 کہوٹہ میں ایک اورحادثہ ،9افرادجاں بحق

راولپنڈی…راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے قریب ایک اورمسافرویگن حادثے کاشکارہوگئی ہے، جس سے9افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر ویگن بیور کے نزدیک انور کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس سے اس میں سوار 9 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔مسافر گاوٴں چھنی میں ایک جنازہ میں شرکت کے بعد بیور واپس آ رہے تھے ۔گزشتہ روزبھی کہوٹہ میں ایک اُس وقت پیش آیاتھاجب باراتیوں کی ایک بس کھائی میں جاگری تھی ، جس سے بیس سے زائدافرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :