16 فروری ، 2016
دبئی......پاکستان سپر لیگ کے اٹھارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے جیت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 202رنز کا ہدف دیا ہے،لاہور قلندر کی جانب سے بنایا جانے والا 201رنزکا مجموعہپاکستان سپر لیگ میںکسی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں مہنگا پڑا،لاہور قلندر کے اوپنر کرس گیل نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا،انہوں نے60رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 201رنز بنا کر پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
کپتان اظہر علی نے 7چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 45گیندوںمیں 61 کرس گیل نے 3چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 34گیندوں پر60رنز اسکور کئے جبکہ عمراکمل 55اور ڈیوائن براوو 20رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلوٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔