17 فروری ، 2016
پراگ.........خطروں سے کھیلنے کے شوقین افراد اکثر و بیشتر خطرناک کرتب پیش کر کے اپنا ایڈونچر کا شوق پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
ایسے ہی افراد کیلئے چیک ریپبلک میں زمین سے کئی فٹ بلند سلائیڈ نماایک ایسا شاہکار تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف ایڈونچر کی تکمیل کا سبب بنے گا بلکہ لوگ یہاں پہنچ کر قدرت کے حسین اور دلکش مناظرسے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
جمہوریہ چیک کے گاؤں ڈولنی موراوا میں تیار کردہ 330فٹ بلند بل کھاتے شاہکار کواس انداز میں بنایا گیا ہے کہ یہاں آنے والے افراد سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گول دائرے میں چارو ں اطراف کے خوبصورت مناظر دیکھ سکتے ہیں۔
اس انوکھے شاہکار کو لکڑی اور اسٹیل کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس کا اسٹرکچرچیک ریپبلک کے مشہور آرکیٹکٹ فرینک نے ڈیزائن کیا تھا ۔تفریح کا یہ منفرد انداز دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔