17 فروری ، 2016
دبئی......پاکستان سپر لیگ کے انیسویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم کپتان شعیب ملک کے علاوہ لینڈل سائمنز، شاہزیب حسن، روی بوپارا، شکیب الحسن، رکی ویزیلز، بلاول بھٹی، محمد عامر، اسامہ میر، سہیل خان اور سیف اللہ بنگش پر مشتمل ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ، ڈیوڈ میلن، جم ایلن بے، بریڈ ہوج، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، عامر یامین، عبدالرحمان، حسن علی اور عمران خان شامل ہیں۔