29 جنوری ، 2012
لیما … پیرو میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز میں آتش زدگی کے واقعہ میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت لیما کے ضلع زراٹے میں قائم منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس مرکز میں درجنوں افراد داخل تھے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے میں 25 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔