دنیا
29 جنوری ، 2012

روس میں گیس کے اخراج سے دھماکا، پانچ افراد ہلاک

ماسکو …روس میں گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے علاقہ پرییوٹوف کی ایک دو منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مذکورہ عمارت میں گیس سیلنڈروں کی تنصیب جاری تھی۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

مزید خبریں :